ملک بھرمیں ٹرانسپورٹرزکی جرمانوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاری اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے جرمانوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کردی۔میڈیا رپورٹسکے مطابق ملک بھرمیں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جرمانوں میں اضافے کیخلاف بس اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے ہڑتال کردی، جس کے باعث مسافرسخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بے جا جرمانوں سے ہمارا نقصان ہورہا ہے، جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ موخرکرنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز نے موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں سمیت دیگر اضافی ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *