تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں نہیں: مشیر خزانہ حفیظ شیخ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) مشیرخزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز(آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئے مشیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات جاری ہے ہیں اور ہم کوشش کر رہے کہ اچھا پیکج ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے علاوہ ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد طے ہو جائیں گے، جس کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی، نئے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح ترجیح ہوگی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، محاصل میں اضافے کیلئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں، درآمدات اور برآمدات میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا دنیا میں کسی ملک نے تنہا ترقی نہیں کی، دستیاب وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے کوشاں ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے کہا مہنگائی ایک مسئلہ ہے کہ اور حکومت اسے کنٹرول کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرتعیش اشیا کی درآمد کو روکنا اور پاکستان کی برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ درآمدات اور برآمدات میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں غربت میں کمی کیلئے نئے وسائل پیدا کرنے ہوں گے۔ ہم’ احساس پروگرام‘ کے تحت اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے وسائل کا صحیح استعمال کیا جائے اور ہم دستیاب وسائل سے بھرپور استفادے کےلیے بھی کوشاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *