پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بڑھ گئی،1770 افراد جاں بحق

کورونا کے 4688 ریکارڈ کیسز، تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، 30 ہزار 128 صحت یاب

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور85ہزار 264 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار770 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 4688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جبکہ مہلک وائرس سے 82 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے پاکستان میں کورنا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85ہزار 264 تک جا پہنچی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82 اموات ہوئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 15 ہزار 511 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، تاہم ملک بھر میں 30 ہزار 128 مریض صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1770 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32910، پنجاب میں 31104 ،خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 11373، بلوچستان میں 5224 ،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3544 ،آزاد جموں و کشمیر 285 اور گلگت میں 824 ہو گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *