ملک میں کورونا کا زور،مزید 258 کیسز سامنے آگئے، 2708 افراد متاثر

پاکستان میں کورونا سے اب تک 40افراد جاں بحق ،جبکہ 130 افراد صحت یاب ہوگئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جن میں سے 1072 کا تعلق پنجاب سے ہے۔وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 258 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 13 کی حالت تشویشناک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1072، سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343 ، بلوچستان میں 175 ، اسلام آباد 75 ، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا کے مریض ہیں۔
ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 40 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 11 کا پنجاب، 11 کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سے 3 جب کہ بلوچستان کا ایک مریض شامل ہے۔جبکہ ملک بھر میں 130 افراد صحت یاب ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *