پاکستان کی فراخ دلی،کراچی کے حدود میں پھنسے 2 بھارتی طیاروں کی بھرپور رہنمائی

رہنمائی کرنے پرآپ کا بہت بہت شکریہ، انڈین پائلٹ کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر کو جواب

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان نے انتہائی بردباری اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی سامان لے جانے والے 2 بھارتی طیاروں کی بھرپور رہنمائی کی۔میڈیا رپورٹس سی اے اے کےمطابق ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے کورونا متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ لے جانے کے لیے کراچی ریجن کی فضائی حدود سےگزر رہے تھے۔پاکستانی سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ دیا جب کہ عام حالات میں کسی طیارے کو براہ راست روٹ فراہم نہیں کیا جاتا۔
اس دوران بوئنگ 777 اور787 طیارے کا ایرانی ائیرٹریفک کنٹرولر سےرابطہ نہیں ہو رہا تھا ایسے میں سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ایک بارپھر مدد فراہم کی۔
پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پررابطہ کیا اور انہیں انڈین طیاروں سےرابطہ کرنےکو کہا جس پر ایرانی اے ٹی سی نےبھارتی طیاروں کو 1ہزار کلو میٹر کا ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا۔بعدازاں دونوں بھارتی پائلٹس نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولر کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *