بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان کرنے کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل اورگاڑی پرماسک نہ پہننےوالوں کے چالان شروع

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، شہری ہوجائیں تیار کیونکہ بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان ٹکٹ جاری ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےٹریفک پولیس اورضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی،دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل اور گاڑی پرماسک نہ پہننےوالوں کے چالان شروع کر دئیے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر نے کارروائیوں کیلئے 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں ،مشترکہ ٹیمیں شہر کے 8مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے تعینات کی گئی ہیں، شہربھر میں ٹریفک وارڈنز بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔
لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے ، تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایس اوپیز پر عمل نہ کرنےوالوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسلام آباد میں یوٹیلٹی سٹور اور لاہور میں نجی سکول کو سیل کر دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *