چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے ڈٰیوٹی جج امجد نذیر نے مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ لیگی رہنما مریم نواز کی روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل چلے گئے۔
احتساب عدالت نے مریم نواز کی رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے وکیل احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور جج امیر محمد خان کے روبرو مریم نواز کے ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرائے جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔
مریم نواز کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد احتساب عدالت نے مریم نواز کی رہائی کے روبکار جاری کردیے جس کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما کوٹ لکھپت جیل لیکر روانہ ہوگئے ہیں جہاں روبکار جمع کرانے کے بعد مریم نواز کو رہا کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی پیر کے روز درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *