مزید 397 افراد میں کورونا کا شکار، ملک بھرمیں مریضوں کی تعداد 3277 ہوگئی

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50تک پہنچ گئی،جبکہ 257متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 تک جا پہنچی، جبکہ 50 افراد مہلک وائرس سے جان کی بازی ہا ر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا وائرس سے متاثرہ 397نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3277 تک جا پہنچی، وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں زیر علاج ہیں جن کی تعداد 1493ہے، دوسرے نمبر پر سندھ میں 881مریض علاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 405،گلگت بلتستان 210،بلوچستان 191،اسلام آباد میں 82 کیسز موجود ہیں، آزادکشمیر میں کیسز کی تعداد 15 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50تک پہنچ گئی،سندھ میں 15،پنجاب میں 15،خیبرپختونخوا میں 16،بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں اموات کی تعداد 3 ہے، جبکہ 257متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے۔
مزید اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے میں 1933ٹیسٹ کیے گئےاور اب تک ملک بھر میں 35ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں 61فیصد بیرون ممالک سے سفر کرکے آئےجبکہ 39 فیصد افراد مقامی ہیں۔ ملک بھر میں 462 ہسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولیات ہیں۔ اورہسپتالوں میں 7 ہزار 295 بیڈز موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *