پنڈی ٹیسٹ،پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں کپتان اظہر علی، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی ہے جس کا فائدہ اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلے باز عابد علی بہترین فارم میں ہیں ان کی مکمل سپورٹ کریں گے، ٹیم میں فاسٹ باولر اہم کردارادا کرسکتے ہیں، کوشش کریں گے بنگلہ دیش کو جلد آوَٹ کریں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کےلیے پرعزم ہیں،ہماری بیٹنگ لائن بہت اچھی ہے۔ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کےلیےبہترین موقع ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہی ہے جبکہ مجموعی طور پر مہمان ٹیم پاکستان میں محض پانچ ٹیسٹ کھیل چکی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *