قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سارک چارٹر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ترقی کے برابر مواقع پر یقین رکھتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے 35 ویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ممبر ممالک کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن سارک ممالک نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے چارٹر مرتب کیا۔انہوں نے کہا کہ سارک چارٹر ڈے خطے کی قیادت سے غربت، جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، باہمی احترام اور ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے سارک ممالک ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سارک عمل کو کامیاب بنانے کے لیے پُر عزم ہے اور خطے میں ترقی کے برابر مواقع پر یقین رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا توقع ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لیے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ برابری اور باہمی عزت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے مؤثر علاقائی تعاون کا حصول ممکن ہے اور امید ہے کہ سارک عمل میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *