دبئی: ٹریفک حادثہ، ایک پاکستانی، 12 بھارتیوں سمیت 17 افراد ہلاک

دبئی: (پاکستان فوکس آن لائن)دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی اور 12 بھارتیوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ بس میں 31 مسافر سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان سے واپس آرہے تھے۔

حادثے میں ہلاک افراد کی میتیں اور زخمیوں کو راشد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اماراتی میڈیا کے مطابق حادثہ دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ محمد بن زید پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں 31 مسافر سوار تھے جو بھارت سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان واپس جارہے تھے۔
دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کا نام شفیق بتایا جا رہا ہے۔

بھارت کے دبئی میں قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ مرنے والے 12 کا تعلق بھارت سے ہے۔ نعشوں کے معاملے پر دبئی کے حکام سے رابطے میں ہیں اور جلد سے جلد کاغذی کارروائی مکمل کر لیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ کل یا پرسوں نعشیں مل جائینگی جس کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی جائینگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *