اپوزیشن کے رابطے تیز: مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات

نوازشریف اورآصف زرداری کی ملاقات میں رکاوٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ نواز شریف اور میں نے ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔نوازشریف اورآصف زرداری کی ملاقات میں رکاوٹ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نوا زشریف سے ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچے تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میاں نواز شریف سے انکی جیل میں ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔اس لیے آج ان سے ملاقات کی ہے ۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کرنے آیاتھا۔ آج کی ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔ نوازشریف کا موڈ بہت اچھا تھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وہ آصف زرداری سے بھی آج یا کل ملاقات کرینگے ۔نوازشریف اورآصف زرداری کی ملاقات میں رکاوٹ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا حکومت والے ہمیں چھوڑدیں،حکومت اپنےخاتمےکاسوچے۔سب ایک پیج پر ہیں کہ الیکشن میں سخت دھاندلی ہوئی ۔ انہوں نے کہا موجودہ وزیر اعظم نصب شدہ ہیں۔ مہنگائی عروج پر ہے اور معیشت ہچکولے کھارہی ہے۔جے یو آئی کے چیف نے کہا کہ نیب انتقامی ادارہ ہے ۔ نیب سے متعلق سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے ۔ نیب سے انصاف کی توقع ہرگز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نہیں ہے ان کے پیچھے طاقتیں ہیں اصل حکومت وہی چلا رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان اپنے خواب کی فکر کریں ہماری فکر چھوڑیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی ف نے دس ملین مارچ کی تیاری شروع کردی ہے ۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو نجات دلائیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات رائے ونڈ جاتی امرا میں ہوئی اور اس دوران مولانا فضل الرحمن سابق وزیر اعظم کی خیریت بھی دریافت کی جب کہ مولانا فضل الرحمن سابق صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات کے بارے بھی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمن اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کرنے اور حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر بھی مشاورت کی۔مولانا فضل الرحمان بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں اور مہنگائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *