دعا ہے کہ نواز شریف کو صحت یابی میسر آئے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (پاکستان پوسٹ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے ملک میں موجود تمام اسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی اور میری دعا ہے کہ انہیں صحت یابی میسر آئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا اسپتال سے علاج چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *