جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانتوں میں 29 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ آج آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتوں میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سابق صدر کی 4 اور فریال تالپور کی ایک درخواست پر سماعت کی۔سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام ہائی کورٹ پہنچے۔ ہائی کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔کمرہ عدالت میں آصف علی زرداری کی تصویر بنانے پر خاتون وکیل کا فون ضبط کر لیا گیا۔آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میڈیا کو بتایا کہ آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے کمنٹس جمع کروانے ہیں۔ دیکھتے ہیں آج نیب کمنٹ جمع کرواتا ہے یا مہلت لیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *