کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ، 31 افراد جاں بحق

بغداد: (پاکستان فوکس آن لائن) عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 31 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دارالحکومت بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر کربلا میں ایک گزرہ گاہ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، زائرین کی بڑی تعداد گزر گاہ پر موجود تھی جو زیادہ وزن کی وجہ سےٹوٹ گئی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پاؤں تلے کچلے گئے۔
عراقی وزرات صحت نے بتایا عاشورہ کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *