پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

ڈالر کی اونچی اڑان، 2 دن میں غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 345 ارب روپے کا اضافہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جُلا رجحان موجود ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 58 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدا میں انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 36 ہزار 913 پوائنٹس تک گرا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں تیزی آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 378 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 437 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے اور 2 روز میں امریکی ڈالر 3 روپے 45 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، گزشتہ روز کی طرح روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ دیکھی جارہی ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 58 پیسے پر بند ہوا جب کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 2 دن میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 45 پیسے بڑھ گئی ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کے بدولت پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 2 روز کے دوران قرض 345 روپے بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *