پب جی گیم پرپابندی برقرار رہے گی یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہوسکا

پی ٹی اے نے مزید مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے شکایت کنندگان کو اعتراضات جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پب جی گیم پرپابندی برقراررہے گی یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہوسکا۔ پی ٹی اے نے مزید مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے شکایت کنندگان کو اعتراضات جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ شکایات کنندگان دس جولائی تک اپنے اعتراضات بذریعہ ای میل جمع کراسکتے ہیں۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پی ٹی اے میں پب جی پرپابندی کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار، پب جی کونسلر اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق تمام افراد نے پابندی کے معاملے پر اپنا مؤقف پی ٹی اے کے سامنے رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی مزید مشاورت کے بعد آئندہ چند روزمیں فیصلہ کرےگی۔
واضح رہے لاہورمیں دوبچوں نے پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پرخود کشی کر لی تھی۔ پی ٹی اے نے یکم جولائی سے پب جی گیم پرعارضی پابندی عائد کررکھی ہے۔لاہورہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ پی ٹی اے کو بھیجا تھا۔ پب جی گیم کےنوجوانوں پرنفسیاتی اثرات کے باعث بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *