چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، مسلم لیگ ن کی قیادت امیدوار کے نام پر تقسیم ہوگئی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت امیدوارکے نام پر تقسیم ہوگئی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کا ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ کے نام پر اختلاف سامنے آیاہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کیمپ اور نواز شریف کیمپ چیئرمین سینیٹ کے نام پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ شہباز شریف اور انکے حامی راجہ ظفر الحق کوچیئرمین سینیٹ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
دوسری طرف مریم نواز اور نواز شریف پرویز رشید کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے خود ٹیلی فونک رابطہ کیا۔مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو پرویز رشید کا نامچیئرمین سینیٹ کے لئے تجویز کردیاہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پرویز رشید کے نام پر پارٹی میں مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے۔پرویز رشید کوچیئرمین سینیٹ بنائے جانے پر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج پھرہورہا ہے،چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کے اعلان کا امکان ہے۔کمیٹی راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کے نام پر غور کرے گی ۔اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہورہاہے۔واضح رہے متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ 11جولائی کو یعنی آج چیئرمین سینیٹ کےلیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *