امریکی صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فارغ کردیا

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
امریکی صدر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے جان بولٹن سے استعفیٰ طلب کیا تھا جو آج صبح مجھے مل گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جان بولٹن کو مشیر قومی سلامتی امور کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات جان بولٹن کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں عہدےسے ہٹایا جارہا ہے۔

 

امریکی صدر نے لکھا کہ متعدد معاملات میں مجھے جان بولٹن کی تجاویز سے شدید اختلاف تھا، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ امریکی صدر نے لکھا کہ قومی سلامتی کے نئے مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا۔
واضح رہے کہ 23 مارچ 2018 کو امریکی صدر نے جان بولٹن کو مشیر قومی سلامتی امور کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔جان بولٹن اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر متعین تھے۔ اقوام متحدہ میں بطور سفیر جان بولٹن روس کے خلاف سخت موقف رکھنے، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے حامی اور اپنے جارحانہ اور سخت گیر لہجے کے حامل قدامت پسند شخص کے طور پر شہرت رکھتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *