قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار، گھر میں قرنطینہ کرلیا

شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کانتیجہ بھی مثبت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہبازشریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر چل رہے ہیں، وہ بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب کی والدہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔اس متعلق (ن) لیگ رہنما عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، اللہ تعالی شہباز شریف کو جلد صحتیاب کرے، شہبازشریف کوان حالات میں نیب میں طلب کرکے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔ تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ شہبازشریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور انکی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے۔ یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 تاریخ کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے، اگر میاں شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *