ڈیم فنڈز کا عطیہ 10 ارب تک پہنچنے پر عمران خان کا قوم کو خراج تحسین

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے ڈیم فنڈز کا عطیہ 10 ارب روپے تک پہنچنے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خراج تحسن پیش کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیم فنڈز کا عطیہ 10 ارب روپے تک پہنچ گیا،واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانے کیلئے ڈیم فنڈ مہم کا آغاز کیا تھا جس کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا نام دیا گیا تھا اور اندرون و بیرون ملک سے پاکستانیوں نے دل کھول کر اس مہم میں حصہ لیا بعدازاں اس کو سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ کا نام دیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے اس ڈیم فنڈ مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی اپیل کی جس میں ابتک 10ارب سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *