ماؤں کا عالمی دن ، یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے

اسلام آباد(پاکستان فوکس آن لائن)ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن خلوص و محبت سے منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پرمدرز ڈے یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جس میں بچے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس وقت ’ماں تجھے سلام‘، مدرز ڈے، مدرز ڈے اسپیشل ہیش ٹیگز بھی ٹاپ ٹرینڈز ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات غرض کے ہر کوئی مدزر ڈے مناتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذبات کا اظہار کر رہا ہے اور ان کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر شیئر کررہا ہے۔

آرمی چیف کا شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی قربانی کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شہدا کی بہادر ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ماں صرف مادی رشتے کا نام نہیں بلکہ پیار،خیال، حفاظت اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا نام ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *