پاکستانی نژاد عامر خان نے آسٹریلوی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا

جدہ: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑ تے ہوئے پہلی بار سپر باکسنگ لیگ کے بڑے مقابلے میں آسٹریلوی باکسربلی ڈِب کو ناک آؤٹ کر دیا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے پے در پےمُکوں کا نشانہ اس بار آسٹریلوی باکسر بلی ڈِب بنے۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلہ میں عامرخان نے اپنا لوہا منوایا۔عامر خان میچ کے پہلے راؤنڈ سے ہی حریف پرحاوی رہے،عامر خان نے بارہ راؤنڈز کے مقابلہ کے چوتھے راؤنڈ میں ہی آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو ناک آؤٹ کر ڈالا۔عامر خان کی جیت پر اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجا تو قومی پرچم بھی لہرا یا گیا،عامر خان اپنی جیت پرخوش تو تھے مگر انہوں نے بھارتی باکسر ویرت گویت سے مقابلہ نہ ہونے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی مقابلہ دیکھا،سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عامر خان کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔
عامر خان کا مقابلہ بھارتی باکسر ویرت گویت سے ہونا تھا مگرکار حادثے میں ویرت گویت کے زخمی ہونے پر بلی ڈِب سے انہیں مقابلہ کرنا پڑا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *