کورونا وائرس کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیر اعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت کورونا وائرس پر نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، اجلاس میں بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور سیاسی قیادت شریک ہوگی۔اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں بارڈر منیجمنٹ بارے بھی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے باعث ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں اب تک کرونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں۔متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر ایران سے واپس ہیں۔
واضح رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کرونا وائرس کو اس وقت عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے۔ کرونا وائرس سے 1لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد شکار ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *