گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

عوام کورونا کے مسئلے کوانتہائی سنجیدگی سے لیں،احتیاط کریں،رحیم شاہ

پشاور : (پاکستان فوکس آن لائن)معروف گلوکار رحیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے وار جاری ہیں اوراہم سماجی و سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے گلوکار رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، اورانہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ تمام پاکستانیوں کی حفاظت کیلئے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔ رحیم شاہ نے اپنے مداحوں سے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے ۔
اس سے قبل اداکارہ روبینہ اشرف ،سکینہ سموں ، ندایاسر، یاسر نوازاورنوید رضا ، علیزے ونعمان، واسع چوہدری میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔خیال رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب تک 2729 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *