ہالینڈکی ملکہ کا دورہ پاکستان کا اعلان

ملکہ میکسیما 25 سے27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) نیدر لینڈ کی ملکہ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جلد اسلام آباد آئیں گی اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی جہاں وہ صدر، وزیراعظم سمیت ملک کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔ان کا یہ دورہ اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کے طور پر ہوگا۔دورے کے دوران ملکہ میکسیما مالیاتی سروسز تک رسائی میں پیش رفت پربات چیت کریں گی اور وہ یہ دورہ حکومت پاکستان کی دعوت پر کررہی ہیں۔
ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہوگا جب کہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *