پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوںکیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان نے سوا چار ماہ بعد بھارت کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشرقی فضائی حدود تمام کمرشل پروازوں کیلئے کھولتے ہوئے بھارت کیلئے اوور فلائی کی بندش ختم کرنے کا نوٹم جاری کر دیا۔ اوور فلائی کی بندش ختم ہونے کے بعد بھارتی مسافر طیارے اب پاکستان کی فضائی حدود سے گزرسکیں گے۔ دیگرممالک کی ائیر لائنز بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کر سکیں گی۔ لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اور ارمچی کی پروازیں بھی بحال ہو جائیں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی ائیر لائنز بھی پاکستانی ائیراسپیس استعمال کرسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سکھر، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جب کہ پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *