سندھ میں کورونا کے 50 نئے کیسز ، ملک بھر میں تعداد 94 ہوگئی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی۔ تفتان سے سکھر آنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ملک میں مریضوں کی کل تعداد 94 ہوگئی ۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ سے 76 ، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں ایک مریض ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پربتایا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی۔ تفتان سے سکھر آنے والے 50 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کراچی میں 25 اور حیدرآباد میں 1 شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ متاثرہ افراد ان زائرین میں شامل تھے جنھیں وطن واپسی پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔76 میں سے دو مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔74 افراد آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *