پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگست یا ستمبر میں انگلینڈ کے دورے کا امکان

کرکٹ ٹیم کا 25 رکنی اسکواڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچزکیلئے انگلینڈ کا دورہ کرے گا

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم اگست یا ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کر سکتی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا 25 رکنی اسکواڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا اور دورے کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان میچز سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ بند دروازوں میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔کھلاڑی چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے انگلینڈ کا سفر کریں گے جس کے اخراجات انگلش بورڈ برداشت کرے گا جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔
پاکستانی کھلاڑی دوران سفر اور انگلینڈ پہنچ کر بورڈز کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے پابند ہوں گے، دورہ انگلینڈ کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز کی مشاورت سے اگلے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *