سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 15اگست تک توسیع کردی گئی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق رات 12 بجے لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہوگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 15اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس طرح تمام عوامی مقامات بمشول پارکس، ساحل، سینما اور دیگر تفریح مقامات بھی ایک ماہ کے لیے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی پر طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے مویشی منڈیاں شہر سے باہر قائم کی جائیں گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاون میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ قربانی کے فریضے کی ادائیگی رجسٹرڈ این جی اوز کے تحت کی جاسکتی ہیں سیلانی، ایدھی، چھیپا، الخدمت، جے ڈی سی اور رجسٹرڈ مدارس و این جی اوز کو اس مقصد کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *