کرائسٹ چرچ دہشتگردی: حملہ آور کو روکنے والے بہادر پاکستانی کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

 ‘‘پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے’’

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ’’حملے میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا‘‘۔ وزیراعظم نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران شہید ہونےوالے بہادر پاکستانی نعیم راشد کی تعریف ان الفاظ میں کی’’ پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے‘‘ جو سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے، اس کارنامے پر ان کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘‘۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جامع مسجد میں دو روز قبل دہشتگردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں 50 نمازی شہید ہو گئے تھے۔ 9 پاکستانی بھی شہدا میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *