پاکستان ٹیم سیریز بچانے کیلئے چوتھے ون ڈے میں آج انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی

نوٹنگھم: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔
چوتھے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں، تجربہ کار شعیب ملک نے 10 روز کی چھٹی کے بعد برسٹول میں ٹیم کو جوائن کیا لیکن وہ تیسرا ون ڈے نہ کھیل سکے تاہم آج ان کی ممکنہ طور پر آصف علی کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔محمد حفیظ بھی آج ٹیم کا حصہ ہوں گے، انہیں حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ فہیم اشرف کی جگہ محمد حسنین کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔
ممکنہ انگلش ٹیم:
انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی کے بعد جوس بٹلر ٹیم کی قیادت کریں گے اور دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جیمس ونس، جوئے روٹ، بین اسٹوک، جوئے ڈینلے، عادل رشید، معین علی، ٹام کران، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *