کیمبرج یونیورسٹی میں پاکستانی استاد احمد سایا کیلئے اعزاز

پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد سایا نے لندن کی کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
کمیبرج یونیورسٹی پریس نے رواں برس جنوری میں ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ ماہرینِ تعلیم کے ایک خصوصی پینل نے محنتی استاد کے اعزاز کے لیے پاکستانی استاد احمد سایا سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے۔اس پینل میں پاکستان کے احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھی نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ فونگ شامل تھے۔
تاہم طلباء نے سب سے زیادہ ووٹ پاکستانی استاد احمد سایا کو دیے جس کے تحت وہ کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019 قرار پائے۔اس موقع پر احمد سایا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 4 ہزار نامزدگیاں ہوئیں، اس کے بعد شارٹ لسٹ کرکے 6 اساتذہ کے نام فائنل ہوئے، جن میں سے میرا نام سب سے اوپر تھا۔ کیمبرج ایوارڈ کیلئے مجھے مدعو کیا گیا اور میں نے وہاں پہنچ کر پاکستانی پرچم کو سربلند کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اعزاز کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کیں اور سب کا شکریہ ادا کیا۔
احمد سایا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ (اعزاز ملنا) فخریہ لمحہ تھا اور انشاءاللہ پاکستان کا نام بلند رکھوں گا، پہلے سے زیادہ لگن، جذبے اور حوصلے کے ساتھ پاکستان کے لیے روانہ ہوں۔تاہم انہوں نے پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے کیمبرج کو الوداع کہا۔واضح رہے کہ احمد سایا کراچی میں واقع کورڈوبا اسکول میں اے لیولز پڑھاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *