صدر مملکت جاپان کے دورے پر روانہ، شہنشاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی تقریب میں شریک ہونگے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) صدر مملکت عارف علوی جاپانی حکومت کی دعوت پر ٹوکیو کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
عارف علوی کے دورہ جاپان کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔تقریب میں 100 سے زائد ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ترجمان صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورے کے دوران جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کے تقریب میں شرکت کریں گے ، جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہے، جاپان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *