اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

کراچی:(پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 167 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 113 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ جمعہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو تمام دن جاری ہے، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43،167 پر بند ہوا۔جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس43,065.10 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 45 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس 43105 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر اندازہورہی ہے۔ آئل، بینکنگ، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *