ملک میں کوروناکازوربرقرار، مریضوں کی تعداد45 ہزار سےتجاوزکرگئی

جاں بحق افراد کی تعداد985ہوگئی،جبکہ 13101افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

ملک بھر کورونا وائرس کے 1932 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 898 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد985 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1932 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 898 تک جا پہنچی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 46 اموات ہوئیں جس سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد985 ہو گئی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد17ہزار949،پنجاب میں 16ہزار685 ہے، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6554 جبکہ بلوچستان میں 2885 ہو گئی۔اسی طرح اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1138، آزاد جموں و کشمیر 133، گلگت میں 556 ہو گئی۔
حکام نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 13 ہزار 101 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *