حکومت کا خالد جاوید کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ

انور منصور خان کے استعفے کے بعد حکومت نے نیا اٹارنی جنرل تعینات کردیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) انور منصور خان کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر تعینات کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،خالد جاوید نے اٹارنی جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نو ٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ خالد جاوید پہلے بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں ،تاہم انہیں ہٹا کر انور منصور کو اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا آئین و قانون کی حکمرانی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئینی اداروں کی عزت و توقیر ہمارے لیے انتہائی مقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *