معروف عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے

علامہ طالب جوہری کی نمازِ جنازہ آج دوپہرانچولی میں ادا کی جائے گی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)معروف عالم دین علامہ طالب جوہری حرکت قلب بند ہونے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ نماز جنازہ دوپہر بعد نماز ظہرین انچولی میں ادا کی جائیگی۔وہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج تھے۔
علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔ علامہ طالب جوہری کو کئی برسوں سے پاکستانی علماء میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ کراچی کے نشتر پارک میں شام غریباں کی مجلس سے ان کی شہرت پاکستان اور پاکستان سے باہر دنیا بھر میں پھیل گئی۔ اس مجلس کے سامعین میں مسلمانوں کے تمام طبقہ ہائے فکر شامل تھے۔علامہ طالب جوہری فن تقریر میں صاحب اسلوب تھے۔ ایک دل نشیں مقرر ہونے کے علاوہ بھی علامہ طالب جوہری کی کئی جہتیں تھیں۔ انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں قرآن کی تفسیر اور شاعری بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *