پاکستان آج جنوبی افریقا کیخلاف ورلڈکپ میں بقاء کی جنگ لڑے گا

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان ورلڈکپ میں آج جنوبی افریقا کے خلاف ٹورنامنٹ میں بقاء کی جنگ لڑے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں فوٹو سیشن بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں آج قومی ٹیم انتہائی اہم میچ میں جنوبی افریقا سے مدمقابل ہوگی۔کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں آج پاکستانی ٹیم لارڈز میں اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی گی تاہم سیمی فائنل کی ڈور میں شامل ہونے کے لیے قومی ٹیم کو میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کی شمولیت کا امکان ہے۔
قومی ٹیم نے ایونٹ میں ابھی تک مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے 5 میچز میں سے صرف ایک میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچارکیا، تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا جب کہ چوتھے میں آسٹریلیا اور پانچویں میں بھارت نے شکست دی۔دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں اب تک کچھ خاص کارکاردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ہے، جنوبی افریقا نے اب تک 6 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *