وزیراعظم عمران خان سے ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی ملاقات

غیر رسمی ملاقات کے موقع پر معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی موجود تھے

ڈیووس: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے ملاقات کی ہے۔ غیر رسمی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔
امریکی صدر کی صاحبزادی زلفی بخاری سے دورہ امریکہ کے موقع پر ملاقات کرچکی ہیں جس میں انہوں نےپاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔وزیراعظم عمران خان اس وقت سوئزرلینڈ کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، عالمی اقتصادی فورم کے بانی چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سمیت مختلف ممالک کے سربراہان، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *