اداکار محسن عباس کیخلاف اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا مقدمہ درج

محسن عباس کو دنیا ٹی وی نے ’’مذاق رات‘‘ سے نکال دیا

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کے خلاف اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر بیوفائی اور تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں اداکار نے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز دونوں سے تفتیش کی گئی جس کے بعد اب محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق محسن عباس کے خلاف مقدمہ ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ نے مقدمہ درج کروانے میں کردار ادا کیا ہے جس پر ان کی شکر گزار ہوں۔یاد رہے کہ اداکار کی اہلیہ فاطمہ نے گزشتہ روز بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ محسن عباس نفسیاتی ہے، مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا، جان کا خطرہ ہے اور ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، نہ ہی صلح کروں گی۔

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے اپنے کیریئر میں شوز کی میزبانی کرتے ہوئے بھی خوب نام کمایا، جو گزشتہ کئی سال دنیا ٹی وی کے مزاحیہ شو ‘مذاق رات کا حصہ بنتے آرہے ہیں تاہم اب چینل نے اداکار سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔چینل نے یہ قدم محسن عباس حیدر کی جانب سے اہلیہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد اٹھایا۔
محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے چند دن قبل محسن عباس پر فیس بک پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئر چلانے کا الزام لگایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *