ہالینڈ کی ملکہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما 6 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
وزارت خارجہ اور نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی نمائندہ خصوصی کے طور پر پاکستان کا 3روزہ دورہ کررہی ہیں جس کے دوران وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ دورہ کےد وران عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔وہ آج مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی جو اسٹیٹ بنک کا منصوبہ ہے۔ ان کی آج پاکستان انوویٹیو فورم میں شرکت بھی متوقع ہے۔
ملکہ میکسیما سٹیٹ بینک کے چھوٹے قرضوں کے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی جس کا مقصد چھوٹے قرضوں پر شرح منافع کم کرنا اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کو فروغ د ینا ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ مالیاتی شعبے میں سب کو شامل کیا جاسکے۔ ملکہ میکسیما نے اس سے پہلے فروری 2016 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *