بھارتی شہریوں کی واپسی، واہگہ بارڈر آج سے کھولا جائیگا

لاک ڈائون میں پھنسے2500بھارتی شہری آج بھارت واپس جائیں گے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنسے 748 بھارتی شہریوں کے واپسی کیلیے پاک بھارت بارڈر آج سے تین روز کے لیے کھولاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی خصوصی اجازت پر پاکستان میں پھنسے 2 سو50 بھارتی شہری آج 25جون کو واہگہ باڈر کے راستے بھارت جائیں گے،بھارتی شہریوں کی امیگریشن اور کسٹم کیلرنس واہگہ بارڈر پر امیگریشن ہال میں ہی ہوگی۔
بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ کل 26 جون اور تیسرا گروپ 27 جون کو واہگہ کے راستے ہی واپس بھارت روانہ ہوگا۔بھارتی شہری واپسی کا شیڈول فائنل ہونے پرخاصے خوش ہیں ۔لاہورمیں مقیم ایک بھارتی فیملی کے رکن سردارستبیرسنگھ اورسردار ہرجیت سنگھ نےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں تین ماہ بعد واپس اپنے گھرجارہے ہیں ۔انہوں مزید کہا کہ یہاں قیام کے دوران پاکستانیوں نے جو پیاراورمحبت دیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *