آزاد جموں و کشمیرکے صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آرکا دورہ

راولپنڈی : (پاکستان فوکس آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ہے جہاں آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخار سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کےموجودہ حالات اور سکیورٹی کی صورتحال سےآگاہ کیا گیا۔صحافیوں کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال اوربھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پرشہری آبادی کوجان بوجھ کر نشانہ بنانےکے بارےمیں بھی بریفنگ دی گئی ۔ صحافیوں نے بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ اداکیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *