تیسرا ٹی20: بنگلہ دیش کی شکست پاکستان کیلئےضروری

قومی ٹیم کیلئےعالمی ریکنگ میں نمبر ون رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹی20 سیریز کا آخری مقابلہ آج ہوگا اور قومی ٹیم کیلئےعالمی ریکنگ میں نمبر ون رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔پاکستان بنگلہ دیش کو اس سیریز میں تین صفر سے شکست نہ دے سکا تو عالمی رینکنگ میں اس کی پوزیشن ایک درجہ نیچے آجائے گی۔
دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں مدمقابل آئیں گی اور پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنی ہے تو بنگلہ دیش کو آج کے میچ میں بھی ہرانا ہوگا۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو جاری سیریز کے پہلے میچ میں پانچ جبکہ دوسرے ٹی20 میں نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنائے تھے۔ شعیب ملک کی شاندار نصف سنچری کے سبب پاکستان نے حریف ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ٹی20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں بھی مہمان ٹیم نے پہلے بازی کی اور مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بالترتیب 67 اور 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 12 ٹی20 میچز کھیلے گئے ہیں۔ گرین شرٹس نے دس میچوں میں کامیابی حاصل کی جب کہ بنگلہ دیش کو صرف دو میچوں میں فتح نصیب ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *