اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 569 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 127 پوائنٹس پر آ گیا۔منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 308 پوائنٹس پر ٹریڈکررہا تھا۔اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 35 ہزا ر697 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں کے ایس ای 100 انڈیکس 12 پوائنٹس اضافہ پر 35 ہزار 709 پوائنٹس کے ساتھ مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تھا۔کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں شدید مندی کا رجحان موجود تھا اور رپورٹ فائل کرتے وقت 100 انڈیکس میں 388 پوائنٹس کی کمی موجود تھی۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 19,413,420 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 883,120,228 بنتی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں چند روز بعد آج پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ دار محتاط ہو گئے ہیں اور مارکیٹ میں اپنا سرمایہ لگانے میں تذبذب کا شکار ہیں۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 76 پیسے مزید بڑھ گئی تاہم کارباری حضرات کی جانب سے اسے عارضی اضافہ خیال کیا جا رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے۔روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 149.74 سے بڑھ کر 150.50 پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150 روپے سے بڑھ کر 151 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر پر دباؤ نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *