کراچی کے تین روٹس انٹرنیشنل پروازوں کے لیے بند

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کر دی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کر دیا گیا، روٹس بند کرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کر دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کر دیا گیا ہے، روٹس بند کرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ تینوں روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں روٹ کی پابندی آج سے 31 اگست تک رہے گی جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ ناٹم جاری کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *