مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، چین

نیویارک: (پاکستان فوکس آن لائن)چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کی بنیاد پر حل کیا جائے۔
چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرتاریخ کا دیرینہ تنازع ہے اوراسے اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اوردوطرفہ معاہدوں کے مطابق پُرامن طورپرحل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین صورتحال کوپیچیدہ کرنے والے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین خطے میں استحکام کاخواہشمند ہے۔
ادھر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے اس سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مقبوضہ وادی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آٹھ ملین افراد بد قسمتی سے آج بھی اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں، پاکستانیوں اور بھارتیوں کی سلامتی کے لیے اس مسئلے کو جھڑپوں یا جنگ سے نہیں بلکہ انصاف اور سچائی کو بنیاد بناتے ہوئے مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *