باجوڑ میں سرحد پار سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی : (پاکستان فوکس آن لائن) دوستی کا جواب گولی سے، پاکستان میں بیمار افغان فوجی کا علاج کیا گیا جب کہ افغانستان کی سر زمین ایک بار پھر پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی، دہشتگردوں کے سرحد پار سے کیے حملے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہوگیا۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گردوں کی موجودگی اور حملوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔
واضح افغان سیکورٹی حکام نے اپنے فوجی کے علاج کے لئے 14 جولائی کو علاج کی درخواست کی تھی اور پاک فوج نے افغان فوجی اہلکار کا سی ایم ایچ پشاور میں مکمل علاج کیا اور پاک فوج نے کل ہی افغان فوجی کا علاج مکمل ہونے پر اسے طورخم کے راستہ افغانستان بھیجا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *