کیااداکار شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی راہیں جدا ہو گئیں؟

شہروز اور سائرہ میں علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں،بہروزسبزواری

کراچی:(پاکستان فوکس آن لائن)گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اداکار جوڑی شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کے چرچے زبان زدعام ہیں لیکن شہروز کے والد اور اداکار بہروز سبز واری نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔سائرہ اور شہروز دونوں ہی پاکستانی شوبز کے چمکتے ستارے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
ممتاز اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں تاہم دونوں نے ابھی تک طلاق کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں کامیاب اور مقبول جوڑی قرار دیے جانے والے فنکاروں نے زندگی کے سات سال ایک ساتھ گزارے ہیں۔
میڈیا رپورٹسکے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے ممتاز فنکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اور معروف فلم اسٹار جاوید شیخ کے بھانجے شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی ایک پانچ سالہ بیٹی بھی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہروز سبزواری نے رابطہ کرنے پر مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے طلاق کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ سائرہ شہروز نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے نام کے ساتھ خاوند کا نام تاحال برقرار رکھا ہے۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اس حوالے سے مختلف خبریں اور افواہیں زیر گردش ہیں لیکن تاحال دونوں کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ طور پر نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی تردید سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق شہروز کے والد اور اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ اور شہروزکی طلاق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لڑائی کس گھر میں نہیں ہوتی؟ دونوں کے درمیان معمولی ناراضی ہے جو جلد ختم ہو جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *